ابنا: شام کے نائب وزير خارجہ نے الاخـاریہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی خطے میں نیٹو کے ہاتھ کا کھلونا بن گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو ممالک شامی میں دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں اگر وہ یہ مدد بند کردیں تو شام کا بحران حل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر ترکی اور دیگر ممالک کو شرم آنی چاہیے کیونکہ ایک طرف وہ دہشت گردوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہیں فراہم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے اور فلسطین کو آزآد کرانے کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شام نے آج تک فلسطینیوں کی بھر پور مدد کی ہے اور اس کے بعد بھی فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو مسئلہ فلسطین سے دنیا کی توجہ ہٹناے کی کوشش کررہے ہیں۔
.....
/169